ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : رِبکو میں چوری کی واردات ، دو ملزمین گرفتار 

بھٹکل : رِبکو میں چوری کی واردات ، دو ملزمین گرفتار 

Sun, 16 Jul 2023 11:44:34    S.O. News Service

بھٹکل، 16/ جولائی (ایس او نیوز) شہر کے معروف تاجر اور 'ربکو' کے مالک  عبدالرحمٰن شاہ بندری صاحب کے مکان پر 22/ جون کو چوری کی جو واردات پیش آئی تھی اس ضمن نے پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ۔
    
دیہی پولیس اسٹیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 10 جولائی کو گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام محمد صادق (23 سال) اور مزمل (22 سال) ہیں جو کہ بلال کھنڈ گُلمی کے رہنے والے ہیں ۔ ان ملزمین کے قبضے سے چرائے گئے 70 گرام سونے کے زیورات، 4,28,000 روپے نقد، ایک لاکھ روپے مالیت کی دستی گھڑی، پاسپورٹ کی کاپی اور چوری کی واردات انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی موٹر بائک ضبط کی گئی ۔ 
    
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو وردھن، اسسٹنٹ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جئے کمار، ڈی وائی ایس پی شریکانت کی رہنمائی میں بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر چندن گوپال، پی ایس آئی شریدھر اور ان کی ٹیم نے چوری کی اس واردات کی تحقیقات اور ملزمین کی گرفتاری کی کارروائی انجام دی ۔ 


Share: